حافظ محمد سعید کو فوری رہا کیا جائے ،نظر بندی اور گرفتاری پانامہ کیس سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہو سکتی ہے : دفاع پاکستان کونسل

حافظ محمد سعید کو فوری رہا کیا جائے ،نظر بندی اور گرفتاری پانامہ کیس سے توجہ ...
حافظ محمد سعید کو فوری رہا کیا جائے ،نظر بندی اور گرفتاری پانامہ کیس سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہو سکتی ہے : دفاع پاکستان کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاع پاکستان کونسل نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہو سکتا ہے کہ حکومت نے پانامہ کیس سے توجہ ہٹانے کے لئے حافظ سعید کو نظر بند کیا ہو ، روس کے خلاف لڑنے والے پہلے ہیرو اب دہشت گرد ہیں ،مولانا فضل الرحمن سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر پر ’’جہادی ‘‘ بننے کا مشورہ دیں ۔

مزید پڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق ،مولانا فضل الرحمن خلیل ،مولانا عبد لرحمن مکی ، قاری محمد یعقوب شیخ ،اجمل خان وزیر اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت حافظ محمد سعید کی نظر بندی کو فی الفور ختم کرے ،حکومت پہلے بھی کئی مرتبہ حافظ سعید کو گرفتار کر چکی ہے لیکن عدالتوں نے 10 مرتبہ انہیں رہا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دینی تحریکیں ملک و ملت کی محافظ ہیں ، حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ ،امریکہ یا بھارت کے دباو میں آ کر محبان پاکستان کو گرفتار کرنے سے گریز کرنا چاہئے ،ہو سکتا ہے کہ حکومت نے پانامہ کیس سے توجہ ہٹانے کے لئے حافظ سعید کو نظر بند کیا ہو ۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمن کو سیاسی جماعتوں کو بھی کشمیر کےلئے جہادی بننے کا مشورہ دینا چاہیے تھا ،امریکہ نے روس کے خلاف ہمارا تعاون اپنے مقاصد کےلئے کیا ، روس کے خلاف لڑنے والے اُسوقت ہیرو ، آج دہشت گرد ہیں ۔انہوں نے حافظ محمد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لئے انصار الامہ کے امیر  مولانا فضل الرحمن خلیل کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن خلیل کا کہنا تھا کہ اگر  ایک ایٹمی ملک کاآئے روز غیر ملکی دباو یا دھمکیوں کے ڈر سے ہی پالیساں بنانی ہیں تو آزادی کے  معنی کیا ہیں ؟پاکستان کے عوام مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ،پورا پاکستان 5 فروری کو ’’کشمیر ڈے ‘‘ کے موقع پر سڑکوں پر ہو گا اور بھارت نواز پالیسیوں کے خلاف کسی بھی پالیسی کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ 

مزید پڑھیں:TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

مزید :

قومی -