A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

موٹروے پولیس میں 500 پٹرولنگ آفیسرز بھرتی کرنے کی منظوری

موٹروے پولیس میں 500 پٹرولنگ آفیسرز بھرتی کرنے کی منظوری

Feb 04, 2018 | 12:24:PM

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت مواصلات نے موٹروے پولیس میں 500 پٹرولنگ آفیسرز بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزارت مواصلات نے خواتین، معذور اور اقلیتوں کیلئے مجموعی اسامیوں پر الگ کوٹہ کے بجائے صوبائی مختص کردہ کوٹہ کی اسامیوں میں مذکورہ کوٹہ شامل کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق موٹروے پولیس نے اوپن میرٹ کیلئے خواتین اور اقلیتوں کیلئے کوئی اسامی مختص نہیں کی۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے قوانین کے تحت10 فیصد اسامیاں خواتین اور دو فیصد معذور اور اقلیتوں کیلئے مختص ہیں۔ موٹروے پولیس کی 179 اسامیاں محکمہ کے ملازمین کیلئے مختص ہوں گی اور 321 اسامیوں پر اوپن میرٹ اور کوٹہ سسٹم کے تحت بھرتی کی جائے گی۔ موٹروے پولیس کی تمام اسامیوں پر فیڈرل پبلک سروسکمیشن کے تحت بھرتی کی جائے گی۔

وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے موٹروے پولیس میں گریڈ 14 کے پٹرولنگ آفیسرز کی 321 اسامیوں میں سے میرٹ پر 23، پنجاب کوٹہ 160، سندھ دیہی کوٹہ 38، سندھ شہری کوٹہ 25، خیبرپختونخوا 38، بلوچستان 17، گلگت و بلتستان اور فاٹا 13 اور آزاد کشمیر کے کوٹہ پر 7 افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں