زیادتی کے ملزم کو 25 سال قید بامشقت، پید اہونے والی بچی کو بھی 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کو زبردستی اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث ملزم کو 25 سال قید بامشقت، 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید بامشقت بھگتنا ہوگی۔
زیادتی کے باعث خاتون کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کو بھی 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
تھانہ رکن پور کے مقدمہ میں ملزم عدیل پر الزام تھا کہ اس نے موضع کوٹلہ رائے قبول کی رہائشی مسماة عظمیٰ بی بی کو زبردستی اغوا کیا اور اسے لاہور لے جاکر ملزم 22 روز تک زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
بعدازاں عظمیٰ بی بی موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر واپس والدین کے گھر پہنچ گئی اور اس کے ہاں نومولود کی پیدائش بھی ہوئی ۔