کروڑوں روپے کی زمین کا مالک اور 21 لاکھ روپے نقدی گھر رکھنے والا پاکستان کا سب سے بڑا کنجوس سامنے آ گیا، نذیر آرائیں کے بیوی اور بچوں نے تنگ آ کر 21 لاکھ روپوں کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا سب سے بڑا کنجوس سامنے آ گیا جس کے لاکھوں روپے جاتے جاتے بچ گئے ورنہ شائد آج اسے ہسپتال لے جانا پڑتا۔ 65 سالہ نذیر آرائیں راجن پور میں کروڑوں روپے کی زمین کا مالک ہے اور 21 لاکھ روپے نقدی گھر میں رکھی ہوئی تھی، وہ بھی کچی زمین کھود کر صندوق میں اور اوپر چٹائی بچھا کر سو جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نذیر کے گھر کی یہ حالت ہے کہ نہ فرش پکے ہیں اور نہ دروازے لگوائے۔ اتنا بڑا کنجوس زمیندار کہ کپڑوں کیلئے تو دور گھر میں روزانہ کھانے پینے کیلئے بیوی کو 30 سے 35 روپے دیتا ہے۔ بیوی تو بیوی بیٹے بھی باپ کی انتہاءکی کنجوسی سے تنگ آ چکے تھے، بس آج بیوی اور بیٹے نے اس کی کل کائنات 21 لاکھ روپے زمین سے چپکے سے نکالے اور تھانے لے گئے، اور موقف اختیار کیا کہ ہمارا باپ اتنے پیسے ہونے کے باوجود ہمیں کچھ نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کرنے والی پرویز مشرف کی معروف فحش اداکارہ میا خلیہ کے ساتھ اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی
ڈی پی او رحیم یار خان اس کنجوس کی کہانی سن کر مقدمہ تو نہ کاٹ سکے لیکن اس کے 21 لاکھ روپوں کی سیکیورٹی کو لے کر پریشان ہو گئے کیونکہ شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بینک اکاﺅنٹ بھی نہیں اور 21 لاکھ روپے بغیر دروازوں کے گھر میں رکھنا چوروں کو دعوت دینے سے کم نہ تھا لہٰذا ڈی پی او صاحب نے فوراً ایس ایچ او کو حکم دیا کہ نذیر کیساتھ جائے اور یہ پیسے تب تک باحفاظت کسی رشتہ دار کے گھر رکھوائے جب تک اس کا اکاﺅنٹ نہیں کھلتا، نذیر تھانے میں بھی کافی دیر تک اپنے 21 لاکھ روپے گنتا رہا اور تسلی کر کے ہی وہاں سے نکلا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔