پاکستان کا وہ شہر جہاں اب 24 گھنٹے بجلی ملے گی کیونکہ۔۔۔ بڑی خبرآگئی

پاکستان کا وہ شہر جہاں اب 24 گھنٹے بجلی ملے گی کیونکہ۔۔۔ بڑی خبرآگئی
پاکستان کا وہ شہر جہاں اب 24 گھنٹے بجلی ملے گی کیونکہ۔۔۔ بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چترال کو لوڈشیڈنگ فری علاقہ بنانے کیلئے وزیر اعظم نے گولن پاور پراجیکٹ کے پہلے حصے کا افتتاح کر دیا ہے۔ چترال میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے سے عوام کو پورا سال بجلی میسر آئے گی، یہ منصوبہ اتنی بجلی پیدا کرے گا کہ چترال کے لوگوں کو بجلی کی کمی نہیں ہوگی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آغازہوگیا، جس کے بعد شہرمیں 24 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ گولن گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے 3 پیداواری یونٹس ہیں اور ان کی مجموعی پیداواری صلاحیت 108 میگاواٹ ہے۔
گولن گول کے پہلے یونٹ سے 36 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو چترال کی موجودہ ضروریات سے 3 گنا زیادہ ہے۔ منصوبے سے ہر سال 43 کروڑ 60 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی ملے گی اور ملک کو سالانہ 3ارب 70 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کئی منصوبے ایسے بھی ہوتے ہیں جو پورا سال نہیں چلتے لیکن یہ واحد منصوبہ ہے جو پورا سال چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ، ہم نے علاقے کیلئے سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جس سے اسلام آباد سے چترال کا سفر 6 گھنٹوں میں طے ہوجائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کی ڈوبتی معیشت بحال ہوئی ہے، جولائی میں عوام نے درست فیصلہ کرنا ہے اگر آپ نے درست فیصلہ کیا تو ترقی کا سفر چلتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ریکارڈترقیاتی کام ہوئے،کچھ حکومتیں صرف تختیاں لگاتی ہیں،ہم کام کرکے دکھاتے ہیں،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ چترال کے عوام کادیرینہ مطالبہ تھا،جہاں بھی مشکلات اورکمی ہوگی اس کو پورا کیاجائے گا۔