لیبیا کشتی حادثے میں 32پاکستانی جاں بحق ہونے پر سیکیورٹی اداروں نے بابا فقیر شاہ کے گدی نشین کو گرفتار کر لیا کیونکہ ۔۔۔

لیبیا کشتی حادثے میں 32پاکستانی جاں بحق ہونے پر سیکیورٹی اداروں نے بابا فقیر ...
لیبیا کشتی حادثے میں 32پاکستانی جاں بحق ہونے پر سیکیورٹی اداروں نے بابا فقیر شاہ کے گدی نشین کو گرفتار کر لیا کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے گجرات، منڈی بہاوالدین اور گجرا نوالہ میں کارروائی کرکے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو لیبیا بھیجنے والے ملزم سمیت پانچ انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کے مطابق مرکزی ملزم محبوب شاہ کو ساتھیوں سیمت گرفتار کیا گیا ہے جودربار بابا فقیر شاہ کا گدی نشین ہے جس نے واقعے میں جاں بحق افراد کو لیبیا بھجوایا تھا۔ایف آئی اے افسر نے بتایا کہ محبوب شاہ کا بھائی لیبیا اور بیٹا اٹلی میں مقیم ہے، ملزم ان دونوں کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محبوب شاہ لوگوں کو دبئی کے راستے لیبیا بھیجتا اور لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی پہنچایا جاتا تھا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق دیگر ملزمان میں نثار احمد، صفدر، کامران اور اسلم شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجواتے تھے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔