حکومت غیر ملکیوں کو ہوٹلز میں وہ کون سی چیزیں مہیا کرسکتی ہے جوعام پاکستانیوں کودستیاب نہیں؟ سینیٹر مصطفی نواز نے سیاحت کو فروغ دینے کا نسخہ دے دیا

حکومت غیر ملکیوں کو ہوٹلز میں وہ کون سی چیزیں مہیا کرسکتی ہے جوعام ...
حکومت غیر ملکیوں کو ہوٹلز میں وہ کون سی چیزیں مہیا کرسکتی ہے جوعام پاکستانیوں کودستیاب نہیں؟ سینیٹر مصطفی نواز نے سیاحت کو فروغ دینے کا نسخہ دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ حکومت کو سیاحت کے حوالے سے غیر ملکیوں کوسہولیات مہیا کرنی چاہئے ، غیر ملکیوں کو ہوٹلز میں وہ سہولیا ت مہیا ہوسکتی ہیں جوعام پاکستانی شہری کو دستیاب نہیں ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ میں ایک پاکستان کی بہت سے مثالیں موجود ہیں، اس ایک پاکستان کے اندر ابھی بھی دوپاکستان نظر آتے ہیں، اعظم سواتی کا کیس ، ڈ ی پی او پاکپتن کاتبادلہ ، حکومتی وزراءکی نیب کے درجنوں مقدمات کے باوجود عدم گرفتاری ایک پاکستان کی بڑی مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سے درجنوں لوگوں کونکالا جارہاہے ، میڈیا کے سینکڑوں لوگوں کو بیرو ز گار کیا جاچکا ، بجلی ، گیس مہنگی کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر عمران خان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھرپور ٹارگٹ کیا تھا ، اس حوالے سے ان کی تقریروں کونکال کر دیکھا جاسکتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو ئی اچھا کام کرے گی تو ہم اس کو بھر پور سپورٹ کریں گے ، حکومت کو سیاحت کے حوالے سے غیر ملکیوں کوسہولیات مہیا کرنی چاہئے ، غیر ملکیوں کو ہوٹلز میں وہ سہولیا ت مہیا ہوسکتی ہیں جوعام پاکستانی شہری کو دستیاب نہیں ہیں۔

مزید : قومی