محکمہ فوڈ ڈیرہ کے چھاپے‘ 14 قصائی گرفتار

محکمہ فوڈ ڈیرہ کے چھاپے‘ 14 قصائی گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)وزیرخوراک خیبرپختونخواالحاج قلندرخان لودھی اورڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا سعادت حسن کی ہدایت پر محکمہ فوڈ کے اے ایف سی فوڈ چوہدری خلیق پر مشتمل ٹیموں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ اسماعیل خان نذیر الرحمان وزیر کی قیادت میں مختلف تحصیلوں میں قصابوں اورپولٹری شاپس پرچار روزہ خصوصی مہم کے سلسلے میں چھاپے مارے جس سے ہرطرف بھگدڑمچ گئی ۔ چھاپوں کے دوران سرکاری نرخوں سے زائد نرخ پر گوشت فروخت کرنے پر14قصابوں کو55ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ 14قصابوں کوگرفتارکرکے ان کو دس دس دن کے لیے جیل بھجوادیاگیا اسی طرح تین قصابوں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیاگیا ۔ عوامی وتجارتی حلقوں نے محکمہ خوراک ڈیرہ اسماعیل خان کی اس خصوصی مہم کی کامیابی پر وزیرخوراک الحاج قلندرخان لودھی ، ڈائریکٹرفوڈسعادت حسن اورڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر نذیر الرحمان وزیر کو خڑاج تحسین پیش کیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر