پبی‘ نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

پبی‘ نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

پبی ( نما ئندہ پاکستان) پبی پولیس نے دوران ناکہ بندی مزدے سے لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کی تفصیلات کے مطابق:۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان کی خصوصی احکامات پر ضلع نوشہرہ میں جرائم کی شرح کم کرنے کے لئے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں گزشتہ شب انسپکٹر ارشاد خان SHO پبی نے بمعہ نفری جی ٹی روڈ پر تارو جبہ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔مختلف گاڑیوں کی چیکنگ جاری تھی۔اس دوران ایک مزدا نمبری 4334/K کو رکوا کر تلاشی لی گئی۔جس میں مختلف قسم کی اشیاء کافی تعداد میں موجود تھی۔جس پر مزدا ڈرائیور صالح خان ولد مظفر خان ساکن چارسدہ سے اس کے بارے میں معلومات کی گئی۔جو تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔جس پر گاڑی کو ڈرائیور سمیت تھانہ پبی لایا جاکر معلوم ہوا کہ مزدا میں تمام اشیاء نان کسٹم پیڈ ہیں۔جس پر کسٹم حکام کو مطلع کیا گیا۔کسٹم حولدار محمد صدیق کو تمام سامان جسمیں 76 عدد LCD،مزدا ٹائرز 16 عدد،موٹر آئیل 120 گیلن،ہنڈا آئیل 60 کاٹن،کوکاکولا کین 30 کاٹن ،موبل آئیل 30 کاٹن انکے حوالے کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر