اجمل خان وزیر کی معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات

اجمل خان وزیر کی معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)ضم شدہ اضلاع کے لیے وزیر اعلی کے مشیر اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی۔ملاقات میں بیرون ملک خیبر پختونخوا خاص طور پر وزیرستان اور ضم شدہ دیگراضلاع کے محنت کشوں کے مسائل زیر غور آئے۔اجمل وزیر نے کہا کہ زلفی بخاری نہایت جانفشانی سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ زلفی بخاری کی کوششوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کئی مراعات کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس موقع پرزلفی بخاری نے نئے ضم شدہ اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے محنت کشوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا عظیم سرمایہ ہیں جبکہ مختلف ممالک نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع دینے کا یقین دلایا یے۔اجمل وزیر نے اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں عوامی بھلائی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا۔