ڈی ایس پی پیر جوہر شاہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا

ڈی ایس پی پیر جوہر شاہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا

چارسدہ (بیرو رپورٹ) ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی پیر جوہر شاہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں انمان زئی پیران میں ادا کی گئی ۔ مر حوم 2جنوری کو چارسدہ انٹر چینج کے قریب حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ بعد ازاں پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج رہے تاہم گذشتہ شب خالق حقیقی سے جاملے ۔ ان کے نماز جنازہ میں پولیس افسران کے علاوہ علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثنا ترنگزئی خٹ بازار میں ٹر ک کے ٹکر سے محمد سید نامی مقامی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ تھانہ عمرزئی پولیس نے ٹرک کو اپنے تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر