ریاست مدینہ بنانیوالوں نے حج اخراجات دو گنا کر کے مدینہ جانا مشکل بنا دیا: صاحبزادہ یعقوب خان

ریاست مدینہ بنانیوالوں نے حج اخراجات دو گنا کر کے مدینہ جانا مشکل بنا دیا: ...

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ روپے اضافہ کو ظالمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کر دیا اپنے ایک بیان میں سابق ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے کہاکہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے حج اخراجات دوگنا کرکے مدینہ جانا مشکل بنا دیا حج پالیسی سے پاکستان کی بدنامی ہوئی انھوں نے کہاکہ سابق حکومت میں وہ خود حج کمیٹی کے ممبر تھے اور حکومت جو 45ہزار روپے سبسڈی ادا کرتی تھی وہ باقاعدہ حج فنڈز سے ادائیگی ہوتی تھی انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسوں کی سمت معلوم نہیں ایک طرف مدینہ طرز ریاست کیلئے تجاویز تیار کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری طرف حج سبسڈی ختم کرکے اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے ان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے کہاکہ حکومت نے حج اخراجات میں دوگنا اضافہ کرکے مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے جو مسلمانوں پر بیت اللہ کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے انھوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا حج ادائیگی کیلئے پرانے اخراجات بحال کیا جائے تاکہ عوام بد دعائیں نہ دے

مزید : پشاورصفحہ آخر