صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ملاکنڈ ، دیر لوئرمیں بھی یوم یکجہتی کشمیرکل بھرپور طریقے سے منایا جائیگا

صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ملاکنڈ ، دیر لوئرمیں بھی یوم یکجہتی کشمیرکل بھرپور ...

پشاور (سٹاف رپورٹر) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ملاکنڈ ، دیر لوئرمیں بھی یوم یک جہتی کشمیر 05فروری 2019کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ منصور ارشد اور ڈپٹی کمشنر لوئر دیر نے اس دن کے مناسبت سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے طور مختلف سیمینار اور واکس کا انتظام کر رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ یوم کشمیر کے کے سلسلے میں سرکاری اور نجی سکولوں میں پروگرام منعقد ہوں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر