باڑہ‘ معطل خاصہ داروں کو بحال کرنے کا مطالبہ

باڑہ‘ معطل خاصہ داروں کو بحال کرنے کا مطالبہ

باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ پریس کلب میں معطل حاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے دوبار ہ بحالی کے حوالے سے پریس کانفرنس کر دیا جس میں انہوں نے حکومت سے دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ پریس کانفرنس سے مینادار نے کہاں کہ دوہزار 9 میں دوسو پندرہ اہلکاروں کو حکومت نے معطل کر دیا جن میں صرف اب چھیاسٹھ 66 اہلکاروں کو بحال نہیں کیا گیا باقی سب کو بحال کیا ۔ ہم نے تمام دستاویزی کاروائی مکمل کی ہیں اس کے باوجود بحال نہیں کردیا ۔ معطل سے اب تک بہت مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں اور قرضوں تلے دب گئے حکومت ہمارے بچوں پر رحم کریں اس میں تمام قوموں کے اہلکار شامل ہیں ۔ حکومت اور گورنر سے دوبارہ بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جا ئیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر