سیاسی جماعتوں کا جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی میں بھر پور شرکت کا اعلان

سیاسی جماعتوں کا جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی میں بھر پور شرکت کا اعلان

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) لویر دیر کے تمام سیاسی پارٹیوں نے پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی میں بھر پور شرکت کا اعلان کر دیا اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے سمینار منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب آمیر مولانا اسد اللہ ، جماعت اسلامی لویر دیر کے قائم مقام آمیر ارشد زمان ، سابق ایم این اے صاحب زادہ محمد یعقوب خان ،ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وسابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمد زیب خان ، جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر مظفر سید، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر ایڈوکیٹ، جمیعت علمائے اسلام کے مولانا محمد نبی شاہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر حیدر علی خان ، پی ٹی ائی ملاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی شاہ مشوانی ، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صد رحاجی انوار الدین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود داریت دی جائے انھوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمریوں پر ظلم کی پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن اقوم متحدہ اور سلامتی کونسل نے معنی خیز خاموشی اختیار کی ہے انھوں نے کہا کہ کشمیر پا کستان کا شہ رگ ہے اور وہ کشمریوں کی اخلاقی ،سیاسیسمیت ہرقسم کی سپورٹ جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ کہ کشمریوں کو حق خود داریت دئے بغیر خطے میں دیرپا آمن قائم نہیں ہوسکتا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت کو مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اپنا نا چاہئے تمام سیا سی جماعتوں نے کشمیر کے حوالے سے سیمنار منعقد کرنے پر جماعت اسلامی کو خراج تحصین پیش کیا اور کہاکہ پانچ فروری کو تیمرگرہ لویر دیر میں جماعت اسلامی کے ریلی میں بھر پور شرکت کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر