استنبول میں سیاحوں کی آمد 34 فیصد اضافہ کے ساتھ 13 ملین سے زائد رہی

استنبول میں سیاحوں کی آمد 34 فیصد اضافہ کے ساتھ 13 ملین سے زائد رہی

استنبول (اے پی پی) ترکی کے شہر استنبول نے سال 2018ء کے دوران 1 کروڑ 34 لاکھ 33 ہزار 101 سیاحوں کی میزبانی کی جو کہ 2017 ء کے دوران آنے والے سیاحوں سے 34 فیصد زیادہ ہے،صرف دسمبر میں استنبول کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ 77 ہزار 979 ریکارڈ کی گئی ۔2017 ء کے دوران 80 لاکھ 40 ہزار 595 افراد نے استنبول کی سیر کی تھی۔

عداد و شمار کے مطابق 2018ء کے دوران سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہوائی راستے استنبول آئی تھی۔استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کے اعتبار سے اگر جائزہ لیا جائے تو 10 لاکھ71 ہزار 634 سیاحوں کے ساتھ جرمنی سر فہرست ہے جس کے بعد ایران کا نمبر آتا ہے جہاں سے 9 لاکھ34 ہزار 860 سیاح استنبول آئے، سعودی عرب اس حوالے سے تیسرے نمبر پر رہا۔

skr/irf/mrn 1054

مزید : کامرس