ایکسائزراولپنڈی ڈویژن نے 2538ملین روپے وصول کرلئے

ایکسائزراولپنڈی ڈویژن نے 2538ملین روپے وصول کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے چھ ماہ میں مجموعی ہدف کا 45فی صدحاصل کرتے ہوئے 2538ملین روپے کی ریکوری کر لی۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع راولپنڈی کا سال 2018-19کا محصولات کی مد میں مجموعی ہدف 4892ملین روپے تھا جس کے مقابلے میں ہدف کا 45فی صد حاصل کرتے ہوئے 2206ملین روپے کی ریکوری کی گئی ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ضلع راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں مجموعی ہدف 1452ملین روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ چھ ماہ میں ہدف کا %50حاصل کرتے ہوئے 730ملین روپے کی ریکوری کی گئی ۔موٹر ٹیکس کی مد میں 1017ملین روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 43فیصد حاصل کرتے ہوئے 434ملین روپے کی ریکوری کی گئی ۔اسی طرح پروفیشنل ٹیکس کا ہدف 74ملین روپے جبکہ 50فی صد ریکوری کے ساتھ چھ ماہ میں 35ملین روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ۔ذرائع نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ ایکسائز ریکوری کی مد میں 2322ملین روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 1002ملین روپے کی ریکوری کر کے ہدف کا 43فی صد حاصل کیا گیا جبکہ انٹرٹینمنٹ ٹیکسز کا ہدف 09ملین روپے اور 37فی صد ریکوری کے ساتھ 03ملین روپے کی ریکوری کی گئی ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی جانب سے سرکاری خبر رساں ادارے کو موصولہ اعداد وشمار کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن میں پراپرٹی ٹیکس کے محصولات کا ہدف مالی سال 2018-19 کے لیے 1795.140ملین روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ ایکسائز راولپنڈی ڈویژن کی ٹیموں نے پہلی ششماہی میں 50فی صد ہدف حاصل کرتے ہوئے 894ملین روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ۔موٹر ٹیکس کی مد میں 1382ملین روپے کے ہدف کے مقابلے میں 587ملین روپے کی ریکوری کے ساتھ 42فی صد وصولیاں کی گئیں

۔دستاویزات کے مطابق پروفیشنل ٹیکس کا ہدف 95ملین روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ ہدف کا 49 فی صد حاصل کرتے ہوئے 47ملین روپے کی ریکوری کی گئی ۔ایکسائز محصولات کا ہدف 2326جبکہ 45فی صد حصول کے ساتھ 2538ملین روپے کی ریکوری کی گئی ۔انٹرٹینمنٹ ٹیکسز کا ہدف 09ملین روپے اور 37فی صد ریکوری کے ساتھ 03ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔اے پی پی کو موصولہ دستاویزات کے مطابقایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن میں محصولات کا مجموعی ہدف 5636ملین روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ 45فی صد کی ریکارڈ ریکوری کے ساتھ 2538ملین روپے کے محصولات قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ۔

مزید :

کامرس -