آبی ذخائرآبی ذخائر

آبی ذخائرآبی ذخائر

لاہور(آن لائن) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 17100کیوسک اور اخرج 23000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد8800 کیوسک اور اخراج8800کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد12000کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد11900کیوسک اور اخراج صفرکیوسک رہا۔جناح بیراج آمد32000 کیوسک اور اخراج 32000کیوسک،چشمہ آمد26300 کیوسک اوراخراج 36000کیوسک، تونسہ آمد23500 کیوسک اور اخراج23200 کیوسک، پنجند آمد11800 کیوسک اور اخراج 7900 کیوسک،گدو آمد 26100کیوسک اور اخراج 23600 کیوسک، سکھر آمد19600 کیوسک اور اخراج 4100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1433.86 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.902 ملین ایکڑ فٹ رہا۔منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1124.95 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.923 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔#/s#

Back to

مزید : کامرس