گنے کی فصل کی کاشت کیلئے ہدایات جاری

گنے کی فصل کی کاشت کیلئے ہدایات جاری

قصور(اے پی پی) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو گنے کی فصل کو کھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیاں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کمادکی کاشت کے لئے ہموار زمین میں گہرا ہل چلاکر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگایاجائے اور پھر رجرکے ذریعے 10سے 12انچ کی گہری کھیلیاں چارفٹ کے فاصلے پر بنائی جائیں اور ان میں پہلے فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں ۔

اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دولائنیں چھ انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سپرے آپس میں ملے ہوئے ہوں جس کے بعد ان کو مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے اور بیج پر مٹی ڈالنے میں احتیاط کی جائے۔محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار مذکورہ صورتحال میں سہاگہ نہ پھیریں بلکہ ہاتھ یا پاؤں سے مٹی ڈالیں اور ہلکا پانی لگادیں نیز مناسب وقفہ پر جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو دوبارہ پانی لگادیں۔

مزید : کامرس