کرینہ کپور بھی ’’دبنگ‘‘ سیریز کی تیسری فلم کا حصہ بن گئیں

کرینہ کپور بھی ’’دبنگ‘‘ سیریز کی تیسری فلم کا حصہ بن گئیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سلمان خان کی سپر ہٹ سیریز ’’دبنگ3‘‘ کا حصہ بن گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ سیریز کی دوسری فلم ’’دبنگ2‘‘میں اسپیشل نمبر کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں دبنگ سیریز کے پروڈیوسر ارباز خان سے سیریز کی تیسری فلم ’’دبنگ 3‘‘کا حصہ بننے کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کی دوسری فلم کی طرح کرینہ تیسری فلم میں بھی سپیشل آئٹم نمبر پر رقص کریں گی۔ جب کہ اس گانے کی کوریوگرافی نامور کوریوگرافر پربھو دیوا کریں گے۔فلم ’’دبنگ‘‘اور’’دبنگ 2‘‘ کی طرح سیریز کی تیسری فلم میں بھی سلمان خان اور سوناکشی سنہا مرکزی کردار اداکریں گے جب کہ دیگر کاسٹ میں اشوامی مانجریکر بھی شامل ہیں فلم کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں شروع کی جائے گی تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا ہے۔

مزید : کلچر