آر جے آزاد کی گلوکاری کی دنیا میں دوبارہ واپسی

آر جے آزاد کی گلوکاری کی دنیا میں دوبارہ واپسی

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار و RJ ذوالفقار آزاد نے گلوکاری میں دوبارہ واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ ذوالفقار آزاد نے بتایاکہ وہ کچھ عرصہ قبل گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے جس سے ان کے پرستاروں میں سراسمیگی پھیل چکی تھی انہوں نے کہاکہ پرستاروں کے بے حداصرار پر انہوں نے واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ابہت جلد وہ مقامی سٹوڈیو میں اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیں گے ذوالفقار آزاد نے مذید کہاکہ اس سے قبل ان کا البم ’’ماہی ماہی‘‘ جسے ساز گولڈ پروڈکشن نے ملک بھرمیں ریلیز کیا تھا جس نے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی ان کی کنارہ کشی سے پرستار انہیں بار بار واپسی کا کہ رہے تھے اب نئے گانے کے ساتھ واپسی سے ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی اور وہ دوبارہ واپسی پر انہیں خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پرستاروں کے بے حداصرار پر انہوں نے واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ابہت جلد وہ مقامی سٹوڈیو میں اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیں گے۔

مزید : کلچر