اداکار و ڈائریکٹر سیفی حسن ’’پٹخ دے‘‘کے نام سے فلم بنانے کی تیاریوں میں
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے معروف اداکاراورڈائریکٹرسیفی حسن بھی فلم بنائیں گے جس کا عنوان’’پٹخ دے‘‘رکھاگیا ہے۔اس فلم کو مومنہ درید پروڈیوس کررہی ہیں جس کی کاسٹ میں احسن خان ،کبریٰ خان،جاوید شیخ،شمعون عباسی،شفقت چیمہ،بشریٰ انصاری اورہانیہ عامرشامل ہیں جبکہ اسی فلم کے ذریعے اذان سمیع خان بھی اداکاری کے میدان میں کیرئرکا آغاز کرنے جارہے ہیں جوکافی عرصے سے اس کی تیاری میں مصروف تھے اور اس سے پہلے بھی انہیں کئی لوگوں کی طرف سے اداکاری کی پیشکش کی گئی۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ احسن خان اور کبریٰ خان ڈرامہ سیریل ’’الف‘ ‘میں بھی کام کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔