مظہرراہی کے ’’سوہنامعشوق‘‘پر سٹیج ڈراموں میں پرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر) بھنگڑا سٹار مظہرراہی کا نیا بھنگڑا سونگ’’سوہنا معشوق‘‘ اسٹیج ڈراموں تک پہنچ گیا۔ ان دنوں مظہرراہی کا نیا ویڈیو’’سوہنا معشوق‘‘ ان دنوں ملک گیر مقبولیت حاصل کررہاہے اداکارائیں پرفارم کررہی ہیں۔ مظہرراہی نے بتایاکہ ’’سوہنا معشوق‘‘ کو توقع سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب اس گانے کو نئے سال کے آغاز میں ریلیز کیا تھا تو اس کی گونج ٹی وی چینلز کے میوزک شوزمیں سنی جارہی تھی اور ریلیز ہوتے ہی اس کے ویڈیو کو بھی ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور اب اس گانے کو سٹیج اداکارائیں اپنے مختلف ڈراموں میں پرفارم بھی کررہی ہیں جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ خانیوال میں ’’سوہنا معشوق‘‘ کے نام سے سٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا جارہاہے جس کی پبلسٹی پر میری تصویر کے ساتھ لکھا ہوا ہے کہ مظہرراہی کے سپرہٹ گانے ’’سوہنا معشوق‘‘ کی خصوصی پرفارمنس کے ساتھ۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ ان کا نیا گانا ’’شکیرا‘‘ اور ’’کڑی لالٹین ورگی‘‘ کے ویڈیوز بھی مکمل ہیں جنہیں جلد ریلیز کردیا جائے گا ’’کڑی لالٹین ورگی‘‘ ان کا ڈیوٹ سونگ ہے جسے گلوکارہ نوراں لعل کے ساتھ گایا گیاہے۔