شہر میں پتنگ بازی عروج پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی، عابد صدیقی

شہر میں پتنگ بازی عروج پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی، عابد صدیقی

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت لاہور میں غیر اعلانیہ پتنگ بازی کی اجازت دے چکی ہے کیونکہ لاہور میں پتنگ بازی ہو رہی ہے اور اس کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات کئے نہیں جا رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں دو شہریوں کے ڈور پھرنے سے زخمی ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے پتنگ بازی خونی کھیل ہے جس سے سینکڑوں خواتین بیوہ ہوئیں۔

، ماؤں کی گودیں اُجڑ گئیں اور بہنوں کے بھائی مارے گئے۔ انہوں نے عالیٰ عدلیہ سے نوٹس کا مطالبہ کیا اگر اس وقت اس خونی کھیل کو کنٹرول نہ کیا گیا تو بعد میں بڑے اقدامات کرنے پڑیں گے اور اُس وقت تک کافی جانی نقصان ہو چکا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1