کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،حاجی یوسف

کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،حاجی یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حاجی یوسف میو نے گذشتہ روزکشمیر کے مسلمانوں کیلئے احتجاج ریکارڈ کروایا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔کشمیر مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل پر یو این او کا کردار شر مناک اور قابل مذمت ہے۔

پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان پر ہونیوالے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔ہمارے حکمرانوں سمیت مسلم دنیا کے حکمران اپنی خاموشی توڑ کرکشمیر میں جاری ظلم رکوانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔ہندوستان کے ریا ستی اداروں کی سر پرستی میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو کھلم کھلا ریا ستی دہشت گردی ہے جس کا عا لمی برادری بلخصوص جمہو ریت اور انسا نی حقوق کے علمبردار مما لک کو سخت نو ٹس لینا چا ئیے۔

۔لیکن ہزا روں نہتے معصوم مسلمانوں جن میں خواتین بچے حتیٰ کے نو مو لودبچوں تک کا وحشیا نہ قتل عا م کیا جا رہا ہے مگر جمہو ریت اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک خاموش ہیں۔کشمیر کے مسلمانوں کا تحفظ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تمام مسلمان ممالک سفارتی تعلقات منقطع کریں اور احتجاجاً سفیروں کو واپس بلوایا جائے ۔عرصہ دراز سے مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے لیکن انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے عالمی ادارے اسی وقت کردار ادا کرتے تو آج حا لات بدترین صورت اختیار نہ کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عالم اسلام کو متحد و منظم ہوکر دنیا بھر کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کئے جانے اور دین اسلام کے خلا ف مذموم سازشوں کے لئے میدان میں نکلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی یوسف میو
پی پی 165این اے132
لاہور03226390480/