جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر قاری احمد میاں انتقال کرگئے

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر قاری احمد میاں انتقال کرگئے

لاہور (پ ر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سینیر نائب صدر قاری احمد میاں خاں انتقال کرگئے۔ مرحوم مولانا حامد علی خاں کے صاحبزادے ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ حامدیہ اور مہتمم جامعہ خیرا لمعاد کے مہتمم تھے۔ بیماری کے باعث وہ کچھ عرصہ ہسپتال میں داخل رہے لیکن جانبر نہ ہوسکے اور کل انتقال کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ آج 4 فروری قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں صبح 10بجے ادا کی جائے گی۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی ، شاہ اویس نورانی ، مولانا نوراحمد سیال ، ڈاکٹر جاوید اعوان اور دیگر رہنما مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ملتان پہنچ گئے ہیں۔ جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے قاری احمد میاں خاں کی موت کو اہل سنت کے لئے نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔

مرحوم کی دینی اور تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔زمانہ طالب علمی میں وہ انجمن طلبا اسلام کے پلیٹ فارم پر متحرک رہے اور بعدازاں جمعیت علما پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم اجمل خان میاں کے والد مولانا حامد علی خان نے ملتان میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی خان کے خلاف الیکشن میں جے یو پی کے ٹکٹ پر حصہ لیا ۔

جے یو پی میڈیا سیل۔۔۔۔۔۔۔۔ رانا رحمت علی : 03334381550،03014381096

مزید : میٹروپولیٹن 1