انتخابی ریلی میں بھارتی وزیراعظم کی شہریت دینے کے متنازعہ بل کی حمایت

انتخابی ریلی میں بھارتی وزیراعظم کی شہریت دینے کے متنازعہ بل کی حمایت

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک انتخابی ریلی میں پارلیمنٹ میں منظوری کے منتظر شہریت کے متنازعہ بل کی حمایت کردی ۔بھارتی ٹی وی کے طابق انہوں نے مغربی بنگال پر حکومت کرنے والی سیاسی جماعت ترینمول کانگریس سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مجوزہ دستوری ترمیم کی حمایت کرے۔ یہ بل بھارتی لوک سبھا سے منظوری حاصل کر چکا ہے۔ مودی نے اپنی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ انتخابی مہم کا آغاز ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے کیا گیا۔ ریلی سے مودی کے خطاب کو ملکی ٹی وی پر براہِ راست دکھایا گیا۔

مزید : علاقائی