ٹریفک حادثہ میں شہری ، جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق

ٹریفک حادثہ میں شہری ، جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات میں 1 شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت 3 زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ رات گئے جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ویر و بی بی دم توڑ گئی ،لواحقین کا لاش روڈ پر رکھ کر شدید احتجاجتفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب تیز رفتار ٹرک نے سڑک کراس کرتے شہری کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا،پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ بیگم کوٹ میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے رخسانہ زخمی ،شاہدرہ میں مہران زخمی ہوگیا۔وحدت روڈپر کرن زخمی ہو گئی، ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -