اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کو زہر دینے کا انکشاف

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کو زہر دینے کا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کو زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے سات میں سے چار نیل گائے کی ہلاکت زہر کھانے کی وجہ سے ہوئی ، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چھان بین شروع کردی۔نجی ٹی وی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ چڑیا گھر میں مرنے والے 7 میں سے 4 نیل گائے کی ہلاکت زہر کھانے کی وجہ سے ہوئی۔ بچ جانے والے نیل گائے کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چھان بین شروع کردی۔

مزید : علاقائی