سعودی عرب نے پاکستان سمیت بیرون ملک سے17 ملین کلو شہد درآمد کیا،کسٹم حکام

سعودی عرب نے پاکستان سمیت بیرون ملک سے17 ملین کلو شہد درآمد کیا،کسٹم حکام

جازان(این این آئی) مقامی مارکیٹ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے گزشتہ سال 17 ملین کلو شہد درآمد کیاگیا۔جن ممالک سے شہد درآمد کیا جاتا ہے ان میں سرفہرست یمن ہے۔ پاکستان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں محکمہ کسٹم نے کہا کہ درآمد کئے جانے والے شہد کی مجموعی مالیت 291 ملین سے زیادہ ہے۔ یہ 14 ممالک سے درآمد کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں سب سے زیادہ سدر شہد پسند کیا جاتا ہے۔ یہ مہنگا ترین ہے۔ دوسرے نمبر پر السمر ہے۔ مقامی مارکیٹ میں شہد کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ جن ممالک سے شہد درآمد کیا جاتا ہے ان میں سرفہرست یمن ہے۔ پاکستان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

شہد

مزید : علاقائی