برسبین انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایک شخص کے چاقو لہرانے، بم دھمکی پر بند
سڈنی(آن لائن)آسٹریلیا کے ایک مصروف ترین بین الاقوامی ائیرپورٹ کو اس وقت بند کردیا گیا جب ایک شخص نے چھرا لہرایا اور کھا نے کی جگہ(فوڈ کورٹ) پر بم کی دھمکی دی،جس سے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی اور و ہ بھاگنے لگے،یہ بات حکام نے اتوار کے روز بتائی۔ کوینز لینڈ سٹیٹ کی پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں نے برسبین ائیرپورٹ کے بین الاقوامی ٹرمینل کو گزشتہ رات اس وقت خالی کرا یا ، جب انہیں ایک مشتبہ ڈیوائس ملی،جب انہوں نے ایک50سالہ اس شخص کی رپورٹوں پرجوابی کارروائی کی،جو عربی بول رہا تھا اور ایک خاتون کو دھمکا رہا تھا۔ بعد ازاں دہشتگردی کی وجہ کو مسترد کردیا گیا اور اس شخص کو مقامی تشدد کی دفعات کے تحت ملزم ٹھہرایا گیا،جس میں اس نے جھوٹی طور پر ایک شہری ہوابازی کے مرکز کو تباہ کرنے یا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا اور بم افواہ کی دھمکی پھیلائی۔