پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں885 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں885 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جسمیں 590افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔394معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔
اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 461ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور30مسافر423اور108پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت229متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان57حادثات میں58متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد69حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل992متاثرین میں782مرد اور210خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں152فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور508افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ332زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں689موٹر سائیکلز،131آٹو رکشے،80موٹر کاریں،47وین14مسافربسیں،31ٹرک اور97دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔