شفیق آباد پولیس کے جوئے کے اڈوں پر چھاپے،10جواری گرفتار

شفیق آباد پولیس کے جوئے کے اڈوں پر چھاپے،10جواری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی ڈویڑن محمد معاز ظفر کی ہدایت پر ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او شفیق آباد انسپکٹر محمد رفیق نے دو الگ الگ چھاپوں کے دوران 10قمار بازوں کو گرفتار کرلیا ہے،اور داؤ پر لگی ہوئی 80ہزار سے زائد کی رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل شیخ محمد غیاث کے مطابق ایس پی سٹی ڈویڑن محمد معاز ظفر نے سٹی ڈویڑن کے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔اس سلسلہ میں تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں الگ الگ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ی ایس پی شفیق آباد سرکل شیخ محمد غیاث کے مطابق ایس ایچ او شفیق آباد انسپکٹر محمد رفیق نے پہلی کارروائی کے دوران قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارکر دو ملزمان محمد بوٹا اور محمد افضل کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی 60ہزار سے زائد کی رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران بدنام زمانہ جواری بشیر عرف بشیرا کے ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے بشیر عرف بشیرا کو آٹھ دیگر ساتھیوں سمیت جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،گھڑیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل شیخ محمد غیاث کے مطابق گرفتارملزم بشیر عرف بشیرا اپنے ڈیرے پرعرصہ دراز سے جوا کروا رہا تھا ۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی