قلعہ ستارشاہ کے قریب 4سالہ بچی کی لاش راجباہ سے برآمد

قلعہ ستارشاہ کے قریب 4سالہ بچی کی لاش راجباہ سے برآمد

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)لاہورروڈ کی آبادی قلعہ ستارشاہ کے قریب چارسالہ بچی کی لاش راجباہ سے برآمد،بداخلاقی کاشبہ ،بتایاگیاہے کہ تھانہ ہاؤسنگ کالونی شیخوپورہ کے علاقہ منصورآباد کے رہائشی فیکٹری ملازم گلفام کی بیوی ثمینہ بی بی اپنی چارسالہ بیٹی نورین گلفام کے ہمراہ گالودھینگاں میں اپنے چچازادبھای رضوان کے گھر شادی کی تقریب پرآئی تھی گزشتہ روزنورین گلفام اچانک لاپتہ ہوگئی ،دوسرے روزاس کی لاش قریبی راجباہ سے ملی فیکٹری ایریاپولیس نے لاش قبضہ میں لے کر نامعلوم افراد کے خلاف اغوااورقتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے پولیس نے واقعہ کی دونوں پہلووں پرتحقیقات شروع کردیں۔

مزید : علاقائی