اسلام آباد ، بد اخلاقی الزام میں گرفتار 2 پولیس اہلکار تھانہ سے فرار

اسلام آباد ، بد اخلاقی الزام میں گرفتار 2 پولیس اہلکار تھانہ سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)نوجوان سے بد اخلاقی کے الزام میں گرفتار 2 پولیس اہلکار تھانہ سے فرار ہوگئے۔راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں نوجوان کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش کے الزام میں گرفتار 2 پولیس اہلکار تھانہ سے فرارہوگئے۔ دونوں اہلکار بخشی تھانے میں تعینات تھے۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج ہوا تھا۔اے ایس پی عمرعباس کے مطابق دونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں جبکہ غفلت کے مرتکب تفتیشی افسر اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -