چینی وزیراعظم کا منگولیا کا دورہ ،کم آمدنی والے افراد کے گھر خودراشن پہنچایا

چینی وزیراعظم کا منگولیا کا دورہ ،کم آمدنی والے افراد کے گھر خودراشن پہنچایا

الانچا بو(آئی این پی ) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں اندرونی منگولیا اقتصادی ترقی کو مسلسل فروغ دے گا۔غربت میں مسلسل کمی کی جائے گی۔مختلف قومیتوں کو مسلسل متحد کیا جائے گا اور تسلسل کے ساتھ آگے بڑھا جائے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے رہنماوں کی معاونت میں شہر الانچا بو کادورہ کیا۔جس کے دوران انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی پیش کردہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ نظریات کی رہنمائی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی پالیسیوں، فیصلوں اور اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔اصلاحات اور کھلے پن کو گہرائی تک پہنچایا جائے گا۔اقتصادی و سماجی ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا اور عوامکو درپیش مشکلات کوتسلسل کے ساتھ حل کیا جائے گا۔شہر الانچا بومیں وزیر اعظم لی چیانگ نے کم آمدنی والے افراد کے گھر وں میں جاکر ان کو جشن بہار کی مبارک باد دی اور خوشی کے موقع پر سامان بھی دیا۔اس کے بعدوہ مقامی مارکیٹ میں گئے۔انہوں نے دکان داروں کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے نئے سال میں ان کے کاروبارمیں بہتری کی دعادی۔لی کی چیانگ نیخصوصی طور پر مقامی علاقے کوحرارت پہنچانے والے نظام کا دورہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حرارت کی فراہمی شمالی علاقوں میں سردیوں کے موسم میں عوام کی بنیادی زندگی سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔انہوں نے تہوار کے دوران اپنے فراائض پر مامور افرادکا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ و ہ تسلسل کے ساتھ حرارتی نظام سے لوگوں کے گھروں کوحد تفراہم کرتے رہیں گے۔

جس کی حدت سے ہزاروں خاندان موسم سرما میں سرد ی سے محفوظ رہیں گے

مزید : علاقائی