وینزویلاکی فوج کا اہم جنرل منحرف ، اپوزیشن لیڈر کی حمایت کر دی

وینزویلاکی فوج کا اہم جنرل منحرف ، اپوزیشن لیڈر کی حمایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراکس (این این آئی)جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی ایئر فورس کے ایک اعلیٰ افسر جنرل فرانسسکو شانِس نے اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی پارلیمنٹ کے اسپیکر گوائیڈو نے تیئیس جنوری کو ملک کے عبوری صدر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جنرل شانِس کی اپوزیشن لیڈر کی حمایت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں جنرل نے واضح کیا کہ وہ نکولس مادورو کے آمرانہ طرز حکومت کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے فضائی فوج کے جنرل کی مکمل وردی پہن کر ویڈیو یہ پیغام ریکارڈ کرایا۔ دوسری جانب خوان گوائیڈو کی بین الاقوامی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -