پتنگ بازی کا خونیں کھیل جاری ،ڈور پھرنے سے2افراد زخمی ،5پتنگ باز گرفتار

پتنگ بازی کا خونیں کھیل جاری ،ڈور پھرنے سے2افراد زخمی ،5پتنگ باز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


: لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا خونیں کھیل جاری رہا ،گزشتہ روز قاتل ڈور پھرنے سے دو شہری زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے 5 پتنگ باز گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔وزیراعلی پنجاب نے ڈور پھرنے سے دو افراد کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر سے رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے مدینہ کالونی کا رہائشی 35 سالہ ماجد غازی روڈ پر جا رہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے لہولہان ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا،دوسرے واقعہ میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں بازار کے قریب گلے میں ڈور پھرنے سے 30 سالہ فقیر حسین شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے سخت پابندیاں عائد ہونے کے باوجود پولیس خونیں کھیل پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ساندہ پولیس نے پتنگ باز عتیق اور عبدالرحمن، ملت پارک پولیس نے پتنگ باز شرافت اور گلشن راوی پولیس 2 پتنگ باز رحیم اور فاروق کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے پتنگیں او ڈور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -