ہاکی ہماراقومی کھیل ، نظر انداز نہیں کر سکتے،عبد العلیم خان

ہاکی ہماراقومی کھیل ، نظر انداز نہیں کر سکتے،عبد العلیم خان

لاہور( نیوز رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ ہاکی کے کھیل میں کھویا ہوا مقام بحال کرنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے ،ہاکی لوئر مڈل کلاس شہریوں کا کھیل ہے جس کا معیار بلند کرنا ہوگا،عمران خان کی حکومت کھیلوں کی ترویج کو اولیت دے گی،سپر ہاکی لیگ میں پنجاب حکومت اپنا بھرپور تعاون پیش کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23سے30مارچ تک پاکستان میں سپر ہاکی لیگ کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ،پی ایچ اے و دیگر ادارے تعاون کریں گے ۔ دریں اثناء عبدالعلیم خان سے چین سے ا نجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے محکمہ توانائی کے وزیر بھی موجود تھے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا موجودہ عہد ترقیاتی منصوبوں کیلئے سنہری دور ہو گا کیونکہ اس حکومت میں کسی قسم کی کک بیک یا کمیشن نہیں لی جائے گی اور نہ ہی کوئی انڈر دی ٹیبل ڈیل ہو گی ، پنجاب میں توانائی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں کے وسیع مواقع ہیں اور چین سے اس سلسلے میں تکنیکی معاونت خوش آئند ہے ،ملاقات میں وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ انرجی سیکٹر میں جاری اور نئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ،چین کے انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد نے مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : صفحہ آخر