سعودی ولی عہد کا پاکستان آمد پر بھر پور استقبال کیا جائیگا، ریاض الرحمن یزدانی

سعودی ولی عہد کا پاکستان آمد پر بھر پور استقبال کیا جائیگا، ریاض الرحمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور شہر کی کابینہ کا اجلاس امیر شہر ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی کی صدارت میں مرکز 106 راوی روڈ میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر بھر پور استقبال کیا جائے گا اور 13 فروری کو مرکز 106 راوی روڈ میں دفاع حرمین شریفین کانفرنس منعقد ہو گی جس میں سعودی سفیر کے علاوہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان ناظم لاہور حافظ بابر فاروق رحیمی‘ حافظ عبدالوحید روپڑی‘ مولانا حفیظ الرحمن لکھوی‘ حافظ معتصم الٰہی ظہیر‘ ڈاکٹر عبدالغفور راشد‘ رانا عبدالوحید‘ مولانا آصف ربانی‘ شوکت ضیاء4 چوہدری‘ شفیق الرحمن فرخ‘ محمد علی یزدانی‘ قاری عزیر احمد‘ مولانا ارشد یزدانی‘ مولانا نواز چیمہ‘ میاں عامر بشیر سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لاہور میں تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد تنظیم کو فعال اور متحرک کیا جائے گا۔ امیر شہر ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان سمیت عالم اسلام کا محسن ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ سعودی عرب کا استحکام پاکستان اور عالم اسلام کا استحکام ہے۔ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے اعلان پر پوری قوم فرحت محسوس کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ان کا دورہ دونوں ممالک میں اخوت‘ بھائی چارہ کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی ہر قسم کے بحران میں مدد کی ہے اور ان کی ناقابل فراموش خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -