شہریوں کا تحفظ ،قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے این ایچ اے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے متحرک

شہریوں کا تحفظ ،قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے این ایچ اے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دوران سفر شہریوں کاتحفظ اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے اپنے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کا عمل تیز کردیا ۔ذرائع کے مطابق ہنگامی امداد کے شعبوں کیلئے ایک نیٹ ورک قائم کرنے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ موٹروے پولیس میں تعاون اور رابطوں کی نگرانی کیلئے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے سفری ہدایت نامے کے آن لائن پورٹل کا بھی آغاز کیا ہے جوسڑک کی تازہ ترین صورتحال اور موسمی حالات کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔
این ایچ اے

مزید :

صفحہ آخر -