عثمان بزدار کا نظریہ پاکستان فورم ملتان کے سرپرست اعلیٰ رشید احمد نیازی اور عترت حسین جعفری کے والدکے انتقال پر اظہار تعزیت

عثمان بزدار کا نظریہ پاکستان فورم ملتان کے سرپرست اعلیٰ رشید احمد نیازی اور ...

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے تحریک پاکستان کے کارکن ونظریہ پاکستان فورم ملتان کے سر پرست اعلیٰ رشید احمد نیازی اور روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے سینئر رپورٹر عترت حسین جعفری کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اظہار تعزیت

مزید : صفحہ آخر