نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ ، غیر ملکی کرنسی برطانیہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ ، غیر ملکی کرنسی برطانیہ سمگلنگ کی کوشش ...

اسلام آباد (این این آئی)نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے برطانیہ کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔ اتوار کو میر پور کی رہائشی زبیدہ بیگم سے تقریباً اڑتیس لاکھ پچاس ہزار مالیت کے ڈالر اور پاؤنڈ برآمد کر لیے ہیں ۔زبیدہ بیگم پی آئی اے کی پرواز پی کے 710سے مانچسٹر جانا چاہتی تھیں ۔زبیدہ بیگم کسٹم کاؤنٹر سے کلیئر ہو کر اے ایس ایف کے کاؤنٹر پر پکڑی گئی سنیٹر عطا الرحمان اور آصف کرمانی بھی اسی پرواز سے لندن جارہے تھے ۔ملزمہ سے21435برطانوی پاؤنڈ،2717سعودی ریال،81520پاکستانی روپے برآمد کرلیے ہیں۔ اے ایس ایف نے ملزم زبیدہ بیگم کو کرنسی سمیت کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے کہ ملزمہ کسٹم کاونٹر سے کیسے کلیئر ہو کر اے ایس یف کاؤنٹر تک پہنچی ۔کسٹم حکام نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے کسٹم سیل منتقل کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر