پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے۔حمزہ شہباز غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہوئے اور 13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے۔ ائیر پورٹ پر موجودگی کے دوران شہریوں نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور ان سے تایا نواز شریف اور والد شہباز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا،یاد رہے حکومت نے حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا تھا اور 11 دسمبر کو انہیں لندن جانے سے روک دیا گیا تھا، انہوں نے اس اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور عدالت نے یکم فروری کو انہیں 10 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -