لاہو رہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

لاہو رہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کا اجلاس آج بروز ( پیر) کے روز طلب کر لیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیشن ججزکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں انتظامی کمیٹی کے ممبران سینئر ترین جج مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ، مسٹر جسٹس محمد قاسم خان، مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان ،مسٹر جسٹس امین الدین خان اورمسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی سمیت دیگر شرکت کریں گے۔

اجلاس طلب

مزید : صفحہ آخر