یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائیگا عام تعطیل ہو گی

یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائیگا عام تعطیل ہو گی

لاہور(آئی این پی)آزاد کشمیر اور پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کل منگل5فروری کو منایا جائے گا ، حکومت کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔مختلف دینی و سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور عوام کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے سمیت سیمینارز اور دیگر تقریبات کا ا ہتمام کیا جائے گا جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری بھی اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر

مزید : صفحہ اول