آسیہ کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عالمی برادری کا اعتماد بحال ہوا،برطانیہ

آسیہ کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عالمی برادری کا اعتماد بحال ہوا،برطانیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آ ن لائن ) برطانیہ نے آسیہ بی بی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلوں سے بین الاقوامی برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے، قانون کی حکمرانی سے ملکی صورتحال میں مذہبی ہم آہنگی پروان چڑھے گی، یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے آسیہ بی بی کی رہائی کو نیک شگون قراردیا ہے۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ جرمی ہنٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے پر بین الاقوامی برادری کو مزیر بہتری کی امید ہے،بین الاقوامی سطح پر مسیحیوں کیساتھ ہونے والی مذہبی ایذارسانی سے متعلق جائزہ لینے کی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی سیکرٹری خارجہ جرمی ہنٹ نے کہاپاکستان سمیت چین، بھارت، صومالیہ،سوڈان، شمالی کوریا، افغانستان اور دیگر ممالک میں بسنے والے مسیحیوں کومذہبی مشکلات کا سامنا ہے اور ان پر مظالم کیے جاتے ہیں، اگرچہ حال ہی میں پاکستان سے اچھی خبر آئی ہے جہاں سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم مزید بہتر ی کی ضرورت ہے،پولینڈ کے سفیر پیوٹر اوپلنسکی نے آسیہ بی بی کی رہائی کو خوش آئند قراردیا، امریکی سفارتخانے کے ترجمان رچرڈ نے کہا امریکہ آسیہ بی بی کے کیس کو گزشتہ 8سالوں سے بغور جائز ہ لے رہے ہیں،برطانوی سیکرٹری خارجہ نے فلپائن اور مصر میں مسیحیوں پر ہونے والے دہشتگردی کے حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
برطانیہ

مزید :

صفحہ آخر -