نواز ، زرداری کی آخری زندگی سسپنس، جو جیل یا لندن میں گزاری ہے : فواد

نواز ، زرداری کی آخری زندگی سسپنس، جو جیل یا لندن میں گزاری ہے : فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،لاہور( سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی آخری زندگی سسپنس ہے جو جیل یا لندن میں گزرنی ہے ،جو لوگ تین ،تین دہائیاں اقتدار میں رہے ہوں اور پھر کہیں ہمیں باہر بھیج دیں انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔میڈیا سمیت تمام نجی کاروبار کرنے والوں کو حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے اپنا سٹرکچر خود ہی بہتر بنانا ہو گا، ماضی کی حکومتوں نے خزانہ خالی چھوڑا ہے ، ہم حج پر بھی سبسڈی نہیں دے پارہے ہیں ،ہمار ی کچھ حدود ہیں جن سے تجاوز نہیں کر سکتے ۔ ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کوئی بھی نجی کاروبار حکومت پر انحصار کر کے نہیں چلتا اور میڈیا کا بزنس بھی حکومت پر انحصار کر کے نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ نجی کاروبار کی ایک اپنی نوعیت ہوتی ہے ایک فزیبلٹی ہوتی ہے جس کے مطابق انہوں نے چلنا ہے جس کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور جدید پیٹرن کو اپنانا ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا سے تعاون تو کیا جاتا ہے لیکن اصل مسئلہ میڈیا کو تعاون کا نہیں بلکہ میڈیا کے سٹرکچر کا ہے جسے ٹھیک کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک میڈیا ماڈرن کلچر کو نہیں اپنائے گا، ماڈرن ٹرینڈز کو نہیں لائے گا، جدید پیٹرنز نہیں اپنائے گا ترقی کرنا مشکل ہے۔ میڈیا کو اپنے خرچے کنٹرول کرنے ہوں گے۔ حکومت ذرائع ابلاغ کی صنعت سمیت اداروں کومالی بحران سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے،موجودہ حکومت نے ذرائع ابلاغ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اب تک تقریباً چالیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اضافی گیس بل پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے اور ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 7 سے 9 لاکھ روپے کا علاج مفت ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم نے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، محکمہ پولیس میں بہت بڑے ریفارمز لائے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے کوئی تحفظات نہیں ہیں، کوئی بھی اختلاف سنجیدہ نہیں۔ نواز شریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز نے فیصلہ کرنا ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری نے جیل میں دن گزارنے ہیں یا تو پھر لندن میں گزارنے ہیں، آپ اتنا عرصہ اقتدار میں رہے لیکن آخر میں کہیں کہ ہمیں لندن بھیج دیں، یہ عمل باعث شرم ہے، زرداری صاحب کے کارنامے اتنے بڑے ہیں کہ اب ان کی مدد کوئی نہیں کرسکتا۔فواد چوہدری سے صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کو سلیوٹ کرنے پر پولیس اہلکار کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا ہم اتنے چھوٹے دل کے لوگ نہیں۔خبریں بے بنیاد ہیں۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -