اقتصادی رابطہ کمیٹیکا اجلاس آج،2 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

اقتصادی رابطہ کمیٹیکا اجلاس آج،2 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (پیر) کو ہو گا جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آج (پیر) کو وزارت خزانہ میں دن 11 بجے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے خصوصی اقتصادی زونز کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی جائے گی ۔ سرمایہ کاری بورڈ ان مسائل کے حل کے لئے نظام الاوقات کا منصوبہ پیش کرے گا اس کے علاوہ بیرون مکل مقیم پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع اور معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکمت عملی بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔
ای سی سی

مزید :

صفحہ اول -