بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافکس میں تبدیلی قبول نہیں ، شیریں مزاری

بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافکس میں تبدیلی قبول نہیں ، شیریں مزاری

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت آئینی ترامیم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافکس کو تبدیل کر رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں،ریفرنڈم یا حق خود ارادیت ہی اس متنازعہ علاقے میں آبادی کے محرکات کو تبدیل کر سکتا ہے۔ایک انٹرویومیں شیریں مزاری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے لہٰذا کوئی بھی وہاں اپنی آبادی کو نہیں بدل سکتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریفرنڈم یا حق خود ارادیت ہی اس متنازعہ علاقے میں آبادی کے محرکات کو تبدیل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

مزید : صفحہ آخر